• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں مین اسٹریم پارٹیوں کی کل جماعتی میٹنگ منعقد

جموں میں مین اسٹریم پارٹیوں کی کل جماعتی میٹنگ منعقد

by امت ڈیسک
29/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی جے پی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق جموں میں سنیچر کے روز آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی ، کانگریس سمیت سبھی پارٹیوں کے لیڈرن نے شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سی پی آئی ایم کے سیکریٹری یوسف تاریگامی نے کہا کہ بی جے پی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں یوسف تاریگامی نے کہاکہ اس کا جواب بی جے پی ہی دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کا عمل مکمل ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سال 2018 سے اسمبلی چناو نہیں ہو پارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جو عرضیاں سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی ہیں ان پر اب دو اگست سے روزانہ کی بنیاد پر شنوائی ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ غیر معمولی اہمیت کی تھی جس میں مختلف مسائل پر سیاسی لیڈران نے گفت وشنید کی۔

یوسف تاریگامی نے کہاکہ موجودہ سرکار ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو گئی ہے، جموں کے لوگوں کے ساتھ بھی اس سرکار نے دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں میں شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں لیکن ٹھیکیدار باہر سے آرہے ہیں اور جموں کے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ان کے مطابق ندی نالوں سے مدنیات نکالنے میں بھی باہر کے لوگ شامل ہیں ۔اس موقع پر مظفر شاہ نے کہا کہ ریزرویشن ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کے لئے قواعد و ضوابط ہیں جس پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے بغیر ہی سرکار فیصلہ لے رہی ہیں جو حیران کن ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ایس آئی اے نے چھاپے مارے

Next Post

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

البدر ہائبرڈ جنگجو سری نگر میں گرفتار: پولیس

البدر ہائبرڈ جنگجو سری نگر میں گرفتار: پولیس

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

عوامی حکومت میں ماتمی جلوس پر پابندی ہٹائے گے: فاروق عبداللہ

انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کولگام میں فوجی اہلکار پراسرار طور لاپتہ

کولگام میں فوجی اہلکار پراسرار طور لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »