امت نیوز ڈیسک //
جموں، 31 جولائی: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر کے روز کہا کہ جموں کے آر ایس پورہ کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک "درانداز” کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا، "آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ قریب 1.50 بجے ایک گھسنے والے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، علاقے میں تلاش جاری ہے۔”