• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی مسئلہ کشمیر کا حل بننا چاہتی ہے نہ کہ رکاوٹ:محبوبہ مفتی

پی ڈی پی مسئلہ کشمیر کا حل بننا چاہتی ہے نہ کہ رکاوٹ:محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
31/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت ’’کشمیر مسئلے کا حل بننا چاہتی ہے نہ کہ اس (کے حل) کی رکاوٹ۔ مرکزی سرکار پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کر رہی کہ ان دو جماعتوں نے کشمیر میں صورتحال کو خراب کیا اور بدنظامی پھیلائی ہے اور خاندانی راج کو فروغ دیا ہے۔‘‘ سرینگر میں پارٹی کارکنان سے پی ڈی پی کے 24ویں یوم تاسیس کے موقع پر محبوبہ مفتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی و پنچایتی انتخابات میں انکی جماعت حصہ لے گی اور ہر جمہوری حق کا استعمال کرے گی۔ یاد رہے کہ 31 جولائی سنہ 1998 کو محبوبہ مفتی کے مرحوم والد اور سابق وزیر ا علیٰ مفتی محمد سعید نے پی ڈی پی کی تشکیل انجام دی تھی۔ تاہم آج اس پارٹی کے تقریبا تمام بانی لیڈران اس سے علیحدہ ہوئے ہیں اور دوسری جماعتوں میں شامل ہو گئے۔

گزشتہ 24 برسوں میں پی ڈی پی دو مرتبہ حکومت سازی کا حصہ رہی ہے۔ سنہ 2002 اور 2008 کے مابین یہ پارٹی کانگریس کے ساتھ مخلوط سرکار کا حصہ رہی اور سنہ 2014 اور 2018 تک یہ بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار میں رہی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کے بیشتر لیڈران پارٹی چھوڑ کر چلے گئے اور نئی پارٹیوں کا حصہ بنے۔ محبوبہ مفتی اب چند سینئر لیڈتان کے ساتھ پی ڈی پی چلا رہی ہے اور بیشتر ارکان انکے نوجوان کارکنان ہیں جن کی کشمیر میں کوئی سیاسی پہچان نہیں ہے۔

یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی پی نے جو پوسٹر ریلیز کئے ہیں ان میں دفعہ 370 کی بحالی، جمہوری اداروں کی مکمل بحالی، سرحد پر تجارت اور سفر کرنے کی آزادی، یو اے پی اے قانون کی منسوخی، سول علاقوں سے سیکورٹی فورسز کا انخلاء، پانی کے وسائل کی بحالی، مقامی منتخب گورنر، اسٹیٹ کاڈر میں مقامی افسران کی تعیناتی، نوجوانوں کے لئے نوکریاں، گورنرننس نظام میں احتساب و شفافیت اور حق رائے کی آزادی شامل ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہی مسائل و اہداف کو پی ڈی پی انتخابی منشور میں شامل کرے گی اور انکی بحالی کے لئے جد و جہد کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی، اسپتال منتقل

Next Post

سرینگر کے ڈپٹی میئر کے خلاف مبینہ کورپشن کی جانچ کا حکم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
سرینگر کے ڈپٹی میئر کے خلاف مبینہ کورپشن کی جانچ کا حکم

سرینگر کے ڈپٹی میئر کے خلاف مبینہ کورپشن کی جانچ کا حکم

منشیات فروش کا بینک اکاؤنٹ سیز، رقم ضبط

منشیات فروش کا بینک اکاؤنٹ سیز، رقم ضبط

جئے پور: ٹرین میں فائرنگ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 افراد ہلاک

جئے پور: ٹرین میں فائرنگ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 افراد ہلاک

ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں تیسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی

ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں تیسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی

دس ہزار خواتین کے لاپتہ ہونے کیخلاف نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی احتجاج ریلی

دس ہزار خواتین کے لاپتہ ہونے کیخلاف نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی احتجاج ریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »