• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

by امت ڈیسک
16/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
آگرہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی بدھ کو تاج محل پہنچی، جہاں ٹرافی کو تاج محل کے سامنے رکھ کر ویڈیوز بھی شوٹ کئے گئے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت کی میزبانی میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پروموشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اب تقریب میں 50 دن سے بھی کم وقت رہ گئے ہیں۔ ایسے میں اس کی تشہیر کی تیاریاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

اسی سلسلے میں بدھ کی صبح تقریباً 7.30 بجے کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں چمکتی ہوئی ٹرافی لیے تاج محل پہنچے۔ یہ ٹرافی تاج محل کے ویڈیو شوٹ پلیٹ فارم پر رکھی گئی۔ تاج محل میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی چمکتی ہوئی ٹرافی کے نظارے نے لوگوں میں تجسس پیدا کر دیا۔ٹرافی کی شوٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ تاج محل کے تحفظ کے معاون شہزادہ واجپئی نے بتایا کہ ٹرافی کی شوٹنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے اجازت طلب کی گئی تھی۔ شوٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ تاج محل میں شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لینے اور ویڈیو بنانے کے لیے سیاحوں کا رش تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لوگوں کو سنبھالا۔ لوگوں نے دور سے تصاویر اور ویڈیو شوٹ کئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یہ میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا اس کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بے آواز کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے سپریم کورٹ اور وکلاء کا شکریہ:محبوبہ مفتی

Next Post

گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

سرینگر میں مغربی بنگال کا شخص پستول سمیت گرفتار

سرینگر میں مغربی بنگال کا شخص پستول سمیت گرفتار

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

اودھم پور میں سڑک حادثہ، 13 یاتری زخمی

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

‘شیر کشمیر’ کا نام عمارتوں سے ہٹانے والے خود ایک دن یہاں سے ہٹیں گے:عمر عبداللہ

'شیر کشمیر' کا نام عمارتوں سے ہٹانے والے خود ایک دن یہاں سے ہٹیں گے:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »