امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: التجا مفتی کو بدھ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور ان کی والدہ محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔
اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ التجا کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے میڈیا مشیر کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان نے لیا۔
التجا مفتی 2019 سے محبوبہ مفتی کے سوشل میڈیا ہینڈلز کی انچارج ہیں، جب جموں و کشمیر کے مرکزی دھارے کے رہنما گرفتار تھے۔