• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خانیار میں گیس سلنڈر دھماکہ تین دکانیں اور گودام خاکستر، ایک زخمی

SRINAGAR, AUG 30 (UNI):- A mysterious explosion took place at a warehouse in downtown area of Khanyar Srinagar on Wednesday, resulting injuries to a person and damage to the building. UNI PHOTO-52U

خانیار میں گیس سلنڈر دھماکہ تین دکانیں اور گودام خاکستر، ایک زخمی

by امت ڈیسک
30/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے مرزا باغ خانیار علاقے میں بدھ کے روز گودام میں ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت سے آگ نمودار ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانیں اور ایک گودام کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیائ بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔

اطلاعات کے مطابق بدھوار بعد دوپہر پائین شہر کے مرزا باغ خانیار علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب عمارت میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً تین دکانوں اور گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی جس وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ سلنڈر دھماکہ میں دکاندار بھی زخمی ہوا ہے جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ایک بجکر 25منٹ پر عمارت کے اندر ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس وجہ سے عمارت کی دیواریں منہدم ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طورپر معلوم ہوا ہے کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پولیس اور فارینسک ٹیم نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔ان کے مطابق گیس سلنڈر دھماکہ میں عمارت پوری طرح سے منہدم ہوئی جبکہ رہی سہی کسر آگ نمودار ہونے کی وجہ سے پوری ہوئی ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ایک بجکر 25منٹ پر انہیں فون کال موصول ہوئی کہ خانیار میں آگ نمودار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ان کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ گودام کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے آگ نمودار ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں بلال احمد وانی نامی شہری بھی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ گیس سلنڈر دھماکہ تھا یا کچھ اور اس ضمن میں پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر کے خواجہ بازار میں کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، ایک زخمی

Next Post

التجا مفتی والدہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مشیر مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
التجا مفتی والدہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مشیر مقرر

التجا مفتی والدہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مشیر مقرر

رامبن آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی کنبے کے تین افراد لقمہ اجل

رامبن آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی کنبے کے تین افراد لقمہ اجل

جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

جموں کشمیر میں جلد انتخابات ہونگے: مرکز

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ایس آئی اے نے آٹھ عسکریت پسندوں، معاونین کو گرفتار کیا

امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

دو ماہ تک چلنے والی امرناتھ یاترا اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »