• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ون نیشن ون الیکشن پر سابق صدر کووند کی صدارت میں کمیٹی کی تشکیل

ون نیشن ون الیکشن پر سابق صدر کووند کی صدارت میں کمیٹی کی تشکیل

by امت ڈیسک
01/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: حکومت نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ‘ون نیشن ون الیکشن’ یعنی ایک ملک، ایک انتخاب کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ اس سے لوک سبھا انتخابات کے وقت میں توسیع کے امکانات کے دروازے کھل گئے ہیں تاکہ عام انتخابات مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی کرائے جا سکیں۔ ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سابق صدر جمہوریہ کووند اس کے امکانات اور میکانزم کا جائزہ لیں گے کہ کس طرح ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 1967 تک ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کووند اس سلسلے میں ماہرین سے بات کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم حکومت نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل انتخابات سے پڑنے والے مالی بوجھ اور انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں میں ہونے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے خیال کو آگے بڑھانے کی وکالت کی تھی جس بلدیاتی انتخابات بھی شامل ہیں۔

کووند نے بھی مودی کے خیالات کو دہرایا اور 2017 میں صدر بننے کے بعد اس کی حمایت کی۔ 2018 میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا، ‘متواتر انتخابات سے نہ صرف انسانی وسائل پر بہت بڑا بوجھ پڑتا ہے بلکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ بھی ان ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے عمل میں رکاوٹ ہے۔ مودی کی طرح انہوں نے بھی اس موضوع پر مسلسل بحث کرنے پر زور دیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ سیاسی جماعتیں اس مسئلہ پر اتفاق رائے پر پہنچ جائیں گی۔

پانچ ریاستوں میزورم، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور راجستھان میں نومبر-دسمبر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس کے بعد لوک سبھا انتخابات اگلے سال مئی جون میں ہونے ہیں۔ حکومت کے اس قدم سے عام انتخابات کے قبل از وقت ہونے یا پھر کچھ ریاستی انتخابات کے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ آندھرا پردیش، اڈیشہ، سکم اور اروناچل پردیش اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہونے ہیں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں بجلی کرنٹ لگنے سے شخص کی موت

Next Post

بارہمولہ میں سال رواں کے دوران 343 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں سال رواں کے دوران 343 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط: پولیس

بارہمولہ میں جعلی شادیاں کروانے والا گروہ بے نقاب

بارہمولہ میں جعلی شادیاں کروانے والا گروہ بے نقاب

محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے سی آر پی ایف اہلکاروں کو کمیونٹی ہالز میں رکھنے پر انتظامیہ کی سخت تنقید کی

انڈیا اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل؛ محبوبہ، عمر بھی شامل

انڈیا اتحاد نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا کیا اعلان

انڈیا اتحاد نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا کیا اعلان

ہندوستان ہندو راشٹر، سارے ہندوستانی ہندو: موہن بھاگوت

ہندوستان ہندو راشٹر، سارے ہندوستانی ہندو: موہن بھاگوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »