امت نیوز ڈیسک //
یکم ستمبر : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل کے شیلی پورہ علاقے میں ایک 38 سالہ شخص کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ شیلی پورہ کے ایک سبزار احمد صوفی ولد غلام محمد گنائی کو ہائی وولٹیج کا جھٹکا لگا، جب وہ ہائی ٹیشن بجلی کے تار سے رابطے میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔
رابطہ کرنے پر ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ وہ اس معاملے کی تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔ (جی این ایس)