• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بارہمولہ میں جعلی شادیاں کروانے والا گروہ بے نقاب

بارہمولہ میں جعلی شادیاں کروانے والا گروہ بے نقاب

by امت ڈیسک
01/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: بارہمولہ پولیس نے چند معزز شہریوں کی شکایت پر جعلی شادیاں انجام دینے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے خاتون سمیت چار افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس نے چند معزز شہریوں کی شکایت پر جعلی شادیاں انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنے آپ کو مڈل مین قرار دے کر شادی کے خواہاں افراد کو وئٹس اپ کے ذریعے دوشیزاوں کی تصاویر بھیجتے اور جھوٹا دعویٰ کرتے کہ مذکورہ جواں سال لڑکیاں شادی کے لئے تیار ہیں۔

شکایت کے مطابق ملزم شادیوں کی تقاریب کے دوران مڈل مین کے بطور کام کرتے تھے۔وہ مبینہ طور مختلف جوان لڑکیوں کی تصویریں وٹس ایپ پر بھیجتے اور غلط دعویٰ کرتے تھے کہ وہ شادی کے لئے رضامند ہیں۔

ملزمان دوسرے طرف کے متاثرین کو شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کرنے کے لئے تیار کرتے تھے اور انہیں مہر کی رقم مقرر کرنے اور ادائیگی کرنے کے لیے بھی تیار کرتے تھے۔تاہم مالی ٹرانزیکشنز کے باوجود بھی نہ کوئی شادی انجام دی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ان کے مطابق مذکورہ جعلسازوں نے مہر کی ادئیگی اور کمیشن کے بہانے متاثرین سے سات لاکھ 38ہزار روپیہ کی رقم بھی جمع کی ہے۔پولیس نے جعلسازوں کی شناخت لال حسین ولد میر محمد ساکن وارڈ نمبر چھ جرناوالی گلی راجوری ، ارشادہ بیگم دختر گلزار احمد گوجر ساکن موری کالاکوٹ راجوری ، عبدالرحمن راتھر ولد غلام قادر ساکن ڈار محلہ درنگ بڈگام اور عبدالخالق ڈار ولد عبدالرحیم ڈار ساکن گلاب باغ پتی پوشکر کھاگ بڈگام کے بطور کی۔

پولیس نے اس ضمن میں مختلف فعات کے تحت کیس درج کرکے فوری طورپر تمام جعلسازوں کا پردہ فاش کیا ۔ ابتک اس معاملے میں چار افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔بتادیں کہ چند ہفتے قبل پریس کالونی سرینگر میں بڈگام سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے دعویٰ کیا کہ راجوری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیس سے زائد افراد کے ساتھ بیک وقت شادی انجام دی ہے۔جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر خاتون کو حراست میں لیا تھا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں سال رواں کے دوران 343 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط: پولیس

Next Post

انڈیا اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل؛ محبوبہ، عمر بھی شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے سی آر پی ایف اہلکاروں کو کمیونٹی ہالز میں رکھنے پر انتظامیہ کی سخت تنقید کی

انڈیا اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل؛ محبوبہ، عمر بھی شامل

انڈیا اتحاد نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا کیا اعلان

انڈیا اتحاد نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا کیا اعلان

ہندوستان ہندو راشٹر، سارے ہندوستانی ہندو: موہن بھاگوت

ہندوستان ہندو راشٹر، سارے ہندوستانی ہندو: موہن بھاگوت

جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل بینک فراڈ معاملے میں گرفتار

جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل بینک فراڈ معاملے میں گرفتار

بارہمولہ میں فرضی خاتون سب انسپکٹر گرفتار

بارہمولہ میں فرضی خاتون سب انسپکٹر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »