• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

صحافیوں سے متعلق بی بی سی مضمون متعصبانہ : جموں وکشمیر پولیس

by امت ڈیسک
03/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے یکم ستمبر 2023 کو بی بی سی کی جانب سے شائع کردہ یوگیتا لیمائے کے ایک مضمون ’’کوئی بھی کہانی (اسٹوری) آپ کی آخری ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں صحافت پر بھارت کا کریک ڈاؤن‘‘ پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ جے کے پولیس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس مضمون میں جموں و کشمیر میں امن و امان اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں جے اینڈ کے پولیس کی کوششوں کی غیر منصفانہ طور مذمت کی گئی ہے اور پولیس کو صحافیوں کے خلاف متعصبانہ ظاہر کیا گیا ہے۔‘‘

بی بی سی مضمون پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جے کے پولیس نے دعویٰ کیا: ’’ جموں و کشمیر پولیس پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتی ہے اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مضمون میں ذکر کیے گئے کیسز میں سے ایک (کشمیری صحافی) فہد شاہ کا (بھی ایک کیس) ہے۔ جہاں ملزم فہد شاہ کے خلاف پہلے ہی (عدالت میں) مقدمہ چل رہا ہے اور عدالت پہلے ہی ملزم کے خلاف UAPA کے تحت دہشت گردوں کو اپنے آن لائن میگزین – کشمیر والا – پر اشتعال انگیز اور علیحدگی پسند سوچ پر مبنی مضامین کی اشاعت کے ذریعے دہشت گردی کی وکالت کا ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔‘‘

مصنفہ لیمے کے مضمون کو جانبدارانہ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے کہا: ’’کشمیر کو ’بھارتی زیر قبضہ کشمیر‘ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے کئی جوانوں کی شہادت کو نظر انداز کرکے پولیس پر بے بنیاد الزمات عائد کیے گئے ہیں۔ اور نا معلوم اور عدم شناخت صحافیوں کے ذریعے ان الزامات کی تائید کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایس آئی اے جموں و کشمیر پولیس جو کہ فہد شاہ کیس (جو کہ زیر سماعت ہے) کی تفتیشی ایجنسی ہے، میڈیا ہاؤس (بی بی سی) کے خلاف حقائق کو غلط رپورٹ کرنے پر مزید قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

Next Post

بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار نے زندگی کا خاتمہ کر دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار نے زندگی کا خاتمہ کر دیا

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

شوپیاں میں شرپسندوں نے باغات کو نقصان پہنچایا

شوپیاں میں شرپسندوں نے باغات کو نقصان پہنچایا

بارہمولہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث 7افراد گرفتار،آٹھ گاڑیاں ضبط

بارہمولہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث 7افراد گرفتار،آٹھ گاڑیاں ضبط

انتخابات میں بائیکاٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی گی: الطاف بخاری

انتخابات میں بائیکاٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی گی: الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »