امت نیوز ڈیسک //
ضلع شوپیاں کے دو کنبوں پر اتوار کی صبح اسوقت قیامت ٹوٹ پڑی جب انہوں نے لگ بھگ دس کنایی اراضی پر اپنے سیب کے باغات سے سیب پر توڑے ہوئے پائے۔
یہ واقعہ شوپیاں کے وچو ہالن علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔متاثرین نے بتایا کہ اتوار کی صبح انہوں نے باغ میں دیکھا کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے انکے درختوں سے سارے سیب توڑ ڈالے ہیں۔جن کی تعداد 1500 ڈبوں کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
یہ باغات عبدالعزیز میر اور گلزار احمد میر کے بتائے جا رہے ہیں۔
متاثرین نے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھرپولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔