• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
داوودی ،ویری کی رہائی کا کریڈٹ رویندر رینا کو جاتا ہے :الطاف ٹھاکر

داوودی ،ویری کی رہائی کا کریڈٹ رویندر رینا کو جاتا ہے :الطاف ٹھاکر

by امت ڈیسک
09/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ (جموں کشمیر) :وادی کشمیر کے دو مایہ ناز علماء و مبلغین مولانا عبد الرشید داؤدی اور مشتاق احمد بٹ المعروف ویری کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پاڑی (بی جے پی) نے حکام سے سبھی علماء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترال کے پنر جاگیر گاؤں میں ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ پروگرام کے حاشیہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’بی جے پی ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وِشواس‘ نعرے پر کام کر رہی ہے اور جس طرح سے کل عدالت عالیہ نے علماء کرام مولانا داووی اور مولانا مشتاق ویری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

علماء کی رہائی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھاکر نے حکام سے سبھی ایسے علماء کرام کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو کسی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ ٹھاکر نے بتایا کہ ’’چونکہ بھاجپا مذہبی آزادی پر بھروسہ کرتی ہے اس لئے ہم ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے علماء کی رہائی کے احکامات کا سہرا بھاجپا کے یو ٹی صدر رویندر رینہ کے سر باندھا۔ ٹھاکر نے کہا: ’’کئی مولوی گروپس رویندر رینہ سے ملے تھے اور انہوں نے یہ بات حکام کی نوٹس میں لائی تھی لہذا ہم رویندر رینہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

میرواعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی رہا ہوں اور حکومت دیکھے گی کہ اگر ان کے خلاف کوئی سنگین معاملہ نہیں ہے تو انہیں بھی رہا کیا جانا چاہئے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے گزشتہ سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے مولانا عبد الرشید داؤوی اور مشتاق ویری کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے۔ دونوں شعلہ بیاں مقررین کو گزشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا، ان دونوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) نافذ کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی-20 کو اعتماد کے بحران کو دور کرکے عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہئے: وزیر اعظم مودی

Next Post

ضوابط کی تکمیل پر بھارت نام تسلیم کرلیا جائے گا: اقوام متحدہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
ضوابط کی تکمیل پر بھارت نام تسلیم کرلیا جائے گا: اقوام متحدہ

ضوابط کی تکمیل پر بھارت نام تسلیم کرلیا جائے گا: اقوام متحدہ

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے اموات کی تعداد 800 سے متجاوز

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے اموات کی تعداد 800 سے متجاوز

ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام

ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار : ہائی کورٹ

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار : ہائی کورٹ

کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

وی وی آئی پی ٹریفک کے دوران سیول ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا: وجیے کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »