• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار : ہائی کورٹ

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار : ہائی کورٹ

by امت ڈیسک
09/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے نصابی کتب تجویز کرنے کے اختیار کو برقرار رکھا ہے۔جسٹس سنجے دھر نے جموں وکشمیر پرائیویٹ اسکولز یونائیٹڈ فرنٹ کی طرف سے دائر کردہ عرضی کو مسترد کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس کے ساتھ الحاق شدہ اسکولوں کے لئے بورڈ کی تجویز کردہ نصابی کتب کے استعمال کو لازمی قرار دے۔

عدالت نے کہا کہ ‘نہ ہی پرائیویٹ اسکولوں اور نہ ہی پبلشروں کو یہ حق ہے کہ وہ بورڈ کو پرائیویٹ پبلشروں کی شائع کردہ نصابی کتاب تجویز کرنے پر مجبور کریں’۔بتادیں کہ جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکولز یونائیٹڈ فرنٹ نے 26 اگست 2022 کو جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کو چلینج کیا تھا جس میں تمام پرائیویٹ اسکولوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلے مرحلے میں چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی شائع کردہ نصابی کتب استعمال کریں۔

عرضی گذار نے استدلال کیا ہے کہ اگرچہ بورڈ کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار حاصل ہے، تاہم یہ قاعدہ اسکولوں کے لئے بورڈ کی تجویز کردہ نصابی کتب استعمال کرنے کو لازمی نہیں بناتا ہے۔جواب دہندہ بورڈ نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘پہلی سے بارہویں جماعت تک نصاب، نصابی کتاب اور سلیبس تیار کرنا بورڈ کے حد اختیار میں ہے نیز 1975 ایکٹ کے دفعات کے تحت بورڈ کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ حکومت کو ابتدائی تعلیم اور سینئر سکینڈری تعلیم کے متعلق پالیسی کے معاملات پر مشورہ دے سکتا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ بورڈ کو جموں اور سرینگر کے صوبائی دفاتر پر ایک بہترین کریکیولم ڈیولپمنٹ اور ریسرچ ونگ قائم ہے، جہاں مستقل اور قابل عملہ تعینات ہے جو اس کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرتے وقت قانون کے منڈیٹ کی پیروی کی گئی اور مذکورہ نوٹیفکیشن کو مجاز اتھارٹی کی منظوری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گذار کمرشلائزیشن میں دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ بورڈ کی کوشش طلبہ کو فائدہ پہنچانا ہے تاکہ ان کو کم قیمت کی کتابیں مہیا کی جاسکیں۔دونوں فریقوں کو سننے کے بعد عدالت عالیہ کے جج جسٹس سنجے دھر نے مشاہدہ کیا کہ یہ بات واضح ہے کہ بورڈ کو نصابی کتابیں لکھنے کا قانونی اختیار حاصل ہے اور ان کتابوں کی اشاعت کا بھی اختیار ہے۔

عدالت نے کہا کہ جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس کے ساتھ الحاق شدہ اسکولوں کے لئے بورڈ کی تجویز کردہ نصابی کتاب کے استعمال کو لازمی قرار دے اور نہ ہی پرائیویٹ اسکولوں اور نہ ہی پبلشروں کو یہ حق ہے کہ وہ بورڈ کو پرائیویٹ پبلشروں کی شائع کردہ نصابی کتاب تجویز کرنے پر مجبور کریں۔عدالت نے یہ ریمارکس دئے کہ درخواست گذار کے وکیل کا یہ استدلال کہ نوٹیفکیشن مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی ہے، کا کوئی میرٹ نہیں ہے۔جسٹس دھر نے کہا کہ ‘مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پر مجھے اس رٹ پٹیشن میں کوئی میرٹ نظر نہیں آرہا ہے لہذا اس کو منسوخ کیا جاتا ہے’۔
(یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام

Next Post

وی وی آئی پی ٹریفک کے دوران سیول ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا: وجیے کمار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

وی وی آئی پی ٹریفک کے دوران سیول ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا: وجیے کمار

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

کولگام میں باپ، بیٹا لاپتہ،پولیس کی تلاش جاری

کولگام میں باپ، بیٹا لاپتہ،پولیس کی تلاش جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »