امت نیوز ڈیسک //
امریکی صدر ، برطانوی وزیر اعظم سمیت جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نئی دہلی10 ستمبر:ملک کی راج دھانی نئ دہلی میں میں منعقدہ جی20 سمٹ کے دوسرے دن علی الصبح دنیا کے تمام طاقتور ممالک کے لیڈر دہلی کے راج گھاٹ پہنچے اور سبھی لیڈروں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھول چڑھائے۔
امریکی صدر جو بائیڈن بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پھول چڑھانے کے لیے دہلی کے راج گھاٹ پہنچے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔