• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں باپ، بیٹا لاپتہ،پولیس کی تلاش جاری

کولگام میں باپ، بیٹا لاپتہ،پولیس کی تلاش جاری

by امت ڈیسک
10/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولگام: جنوبی ضلع کولگام کے ترے گام علاقے میں نامعلوم افراد رہائشی مکان میں گھس کر وہاں سے باپ اور بیٹے کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں کا فون سوچ آف آرہا ہے اور پولیس تھانے میں اس حوالے سے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولگام کے ترے گام میں ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے باپ اور بیٹے کو گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور تب سے دونوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم بشیر احمد اور اس کے بیٹے زبیر احمد کو گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے نو دو گیارہ ہوئے۔

بشیر احمد کے فرزند میر شاہد بشیر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہفتے کے روز بعد دوپہر نامعلوم افراد رہائشی مکان میں گھس آئے اور بشیر احمد کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے بشیر احمد کے ساتھ بات چیت کی اور رہائشی مکان سے باہر لے آئے جس دوران اس کا بیٹا زبیر احمد بھی اپنے والد کو دیکھنے کی خاطر گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائشی مکان سے چند میٹر کی دوری پر ایک گاڑی پہلے سے ہی موجود تھی اور بشیر احمد اور نامعلوم افراد کے درمیان گفت وشنید شروع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں زبیر احمد بھی گاڑی میں چڑھا اور اسی اثنا میں گاڑی وہاں سے چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ شائد دفتر سے ملازمین ان سے ملنے کی خاطر آئے ہوئے ہیں لیکن جب رات دس بجے تک دونوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا اور موبائیل فون بھی سوچ آف آرہے تھے تو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی۔اہل خانہ اور وہاں پر موجود لوگوں نے نامعلوم افراد سے اپیل کی ہے کہ باپ اور بیٹے کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے باپ اور بیٹے کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے دونوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے باپ اور بیٹے کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگالا جارہا ہے۔ یہ رپورٹ فائل کرنے تک لاپتہ باپ بیٹے کے بارے میں کو کوئی سراغ نہیں مل پایا ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

بانڈی پورہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد قرق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

بانڈی پورہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد قرق

امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں :ایل جی

امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں :ایل جی

جموں میں اسٹامپ پیپر گھپلے کا پردہ فاش

جموں میں اسٹامپ پیپر گھپلے کا پردہ فاش

بارہمولہ علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا بنایاگیا

بارہمولہ علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا بنایاگیا

بڈگام میں منشیات ضبط، کار ڈرائیور گرفتار

بڈگام میں منشیات ضبط، کار ڈرائیور گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »