• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں :ایل جی

امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں :ایل جی

by امت ڈیسک
10/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ‘دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے سب کو تباہ کر دیا جبکہ ٹورازم سب کو متحد کر رہا ہے۔’ان باتوں کا اظہار موصوف نے بنگس کپواڑہ میں خطاب کے دوران کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے تقریباً ہر ایک کو نقصان پہنچایا جبکہ سیاحت سب کو متحد کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے جموں وکشمیر کی ساخت متاثر کی تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی ترقی اور سیاحت نہیں ہوسکتی لہذا لوگوں کو امن و امان کے قیام کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امن کو یقینی بنانا صرف سکیورٹی ایجنسیوں کا کام نہیں بلکہ لوگوں خاص کر منتخب نمائندوں کو بھی اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ سیاحت کو مزید فروغ دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ سیاحت کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر سب کو آگے آنا چاہئے۔ ہمیں جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سیاحتی مقام بن جائے اور اس حوالے سے ہم نے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔انہوں نے بنگس فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہاں پر بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاحت ہماری ثقافت اور شناخت کا ایک حصہ ہے۔ منوج سنہا نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو دنیا اور ملک کے مختلف حصوں سے کشمیر کی سیر وتفریح پر آ رہے ہیں۔انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے کام میں جٹ گئی ہے تاکہ یہاں کی خوبصورتی کے بارے میں دنیا جان سکے۔

ایل جی نے کہا کہ امسال اب تک 1.58 کروڑ سیاح جموں و کشمیر وارد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامیہ نئے سیاحتی مقامات کو نقشے پر لانے کی خاطر پر عزم ہے۔ان کے مطابق بنگس کی خوبصورتی اور یہاں ٹریکنگ اور ندی نالے سیر وتفریح سے محبت کرنے والوں کے لئے موزون ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر آنے والے یہاں کی خوبصورتی کے بارے میں دوسروں کو بھی یہاں آنے کی ترغیب دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین سال قبل جب بطور ایل جی جموں وکشمیر کا کام کاج سنبھالا تو بہت سارے چیلنجز تھے، کووڈ کے باوجود تمام سیاحتی مقامات کے بارے میں ملک اور دنیا بھر میں روڈ شوز کئے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ہر ایک کو کشمیر کی خوبصورتی کے بارے میں جانکاری فراہم ہو سکے۔

ایل جی نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبہ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر کو ایک بہترین سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے دور دراز علاقوں میں سیاحتی مقامات کے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کے لئے روزگار کی سبیل کی ہیں کیونکہ ہوم سٹے کے تحت عام کشمیری بھی روزی روٹی کما رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال ابتک 25 ہزار سیاحوں نے وادی گریز کی سیر وتفریح کی اور یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اٹھایا۔

سرینگر می منعقدہ جی ٹوئنٹی اجلاس کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس سے سیاحت کو بڑھاوا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال سیاحوں کی آمد میں 350 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ابتک ریکارڈ تعداد میں سیاح وارد جموں وکشمیر ہوئے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد قرق

Next Post

جموں میں اسٹامپ پیپر گھپلے کا پردہ فاش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں میں اسٹامپ پیپر گھپلے کا پردہ فاش

جموں میں اسٹامپ پیپر گھپلے کا پردہ فاش

بارہمولہ علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا بنایاگیا

بارہمولہ علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا بنایاگیا

بڈگام میں منشیات ضبط، کار ڈرائیور گرفتار

بڈگام میں منشیات ضبط، کار ڈرائیور گرفتار

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

امریکی میوہ پر اضافی ڈیوٹی میں کمی، کشمیری میوہ کےلیے تباہ کن:محبوبہ مفتی

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اب روزانہ بنیادوں پر بڑی ٹرکوں کی دو طرفہ نقل و حمل ہوگی:صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اب روزانہ بنیادوں پر بڑی ٹرکوں کی دو طرفہ نقل و حمل ہوگی:صوبائی کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »