امت نیوز ڈیسک //
سیکورٹی فورسز نے منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چار مشتبہ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، 25-26 ستمبر کی درمیانی رات کو بڈگام ضلع کے بیرواہ علاقے میں، چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت تین پستول اور دیگر جنگی سامان سمیت گرفتار کیا گیا۔
چنار کور نے ٹویٹر پر ٹویٹ میں لکھا” آپریشن بیوروہ بڈگام ، فوج اور جموں کشمیر پولیس نے 25-26 ستمبر کی درمیانی رات بیرواہ، بڈگام میں شروع کیے گئے ایک مشترکہ آپریشن میں، چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تین پستول اور دیگر جنگی سامان جیسے ہتھیار برآمد ہوئے۔ تفتیش جاری ہے“۔