امت نیوز ڈیسک //
جموں:سپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں کے سنجواں علاقے میں سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر پر چھاپہ مارا۔
اطلاعات کے مطابق ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے منگل اعلیٰ الصبح جموں کے سنجواں علاقے میں سابق ملی ٹینٹ معاون محمد اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں پر تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(یو این آئی)