• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

تین اکتوبر کو جموں میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

by امت ڈیسک
28/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) : جموں میں تین اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی صدارت میں جموں کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کی متحدہ میٹنگ منعقد ہونے والی ہے۔ یہ میٹنگ جموں میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس میں سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے لیڈڑ اور آل پارٹیز اپوزیشن گروپ کے ترجمان ایم وائی تاریگامی نے بتایا کہ اپوزیشن کی میٹنگ فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر تین اکتوبر دن کے اڑھائے بجے منعقد کی جائے گی۔ تاریگامی نے بتایا کہ اس اتحاد کے تمام شرکاء لیڈران کو انہوں نے دعوت دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات منعقد نہ کرانے پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شرکاء میٹنگ میں ’’جموں کشمیر میں جمہوری نظام کا گلا گھوٹنے پر بحث کریں گے اور مرکزی سرکار کو باور کرائیں گے کہ جموں کشمیر میں کب تک عوام کو منتخب سرکار سے محروم رکھا جائے گا؟‘‘ غور طلب ہے کہ گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گشت کرائی جا رہی ہیں کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کو موخر کرے گی جس سے یہاں کی سیاسی جماعتوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کے اس اتحاد میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پردیش کانگرس کمیٹی، شیو سینا اور دیگر چھوٹی جماعتیں شامل ہیں۔ تاہم بی جے پی کے قریب سمجھی جانے والی جموں کشمیر اپنی پارٹی – جس کی صدارت الطاف بخاری کر رہے ہیں – اور غلام نبی آزاد کی ڈی پی اے پی اور سجاد لون کی پیپلز کانفرنس اس الائنس کا حصہ نہیں ہیں۔اس الائنس نے جموں و سرینگر میں گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد اجلاس منعقد کئے جن میں حکمران جماعت بی جے پی کی سخت تنقید کی گئی۔ تاہم اس الائنس کے قیام سے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) – جو دفعہ 370 کی منسوخی سے ایک روز قبل قائم کی گئی تھی جس کا ہدف جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے جدوجہد کرنا تھا – کو پس پردہ کر دیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان کرکٹ ٹیم سات سال بعد بھارت پہنچ گئی

Next Post

ایس ایس پی راکیش بلوال کو منی پور کیڈر واپس بھیجا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ایس ایس پی راکیش بلوال کو منی پور کیڈر واپس بھیجا گیا

ایس ایس پی راکیش بلوال کو منی پور کیڈر واپس بھیجا گیا

کولگام میں چوروں کا گینگ بے نقاب، 7 گرفتار، لاکھوں روپیوں کا مال مسروقہ بر آمد:پولیس

کولگام میں چوروں کا گینگ بے نقاب، 7 گرفتار، لاکھوں روپیوں کا مال مسروقہ بر آمد:پولیس

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

منوج سنہا واحد شخص ہے جو یہاں انتخابات نہیں چاہتے: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »