امت نیوز ڈیسک //
امپھال: منی پور کے وزیر وائی کھیم چند کی رہائش گاہ کے گیٹ پر ہفتہ کی رات ایک بم دھماکہ ہوا پولیس نے یہ اطلاع دی دھماکے کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کے دائیں ہاتھ پر معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
دھماکے کی اطلاع حاصل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے بتایا کہ دو پہیہ گاڑی پر آنے والے نامعلوم افراد نے بم پھینکا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور وزیر کی رہائش گاہ کے قریب سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔