• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرگل چناو : این سی کانگریس اتحاد فاتح، بھاجپا کو شکست

کرگل چناو : این سی کانگریس اتحاد فاتح، بھاجپا کو شکست

by امت ڈیسک
09/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو نیشنل کانفرنس اور کانگرس کے ہاتھوں شکست ہوئی۔4 اکتوبر کو منعقد کیے گئے ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگرس کو 21 سیٹوں پر کامیابی ملی، جبکہ بی جے پی نے دو سیٹوں کو حاصل کیا، وہیں آزاد امیدوار نے دوسیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
الیکشن حکام کے مطابق نیشنل کانفرنس نے 12، کانگریس 10، بی جے پی 2 اور آزاد امیدوارو دو نشستیں حاصل کیں۔نیشنل کانفرنس اور کانگرس متحدہ طور کونسل کا اقتدار سنبھالے گے تاہم چئیرمین نیشنل کانفرنس کا ہی ہوگا۔
بتادیں کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے انتخابات ہیں جس میں کانگریس اور این سی اتحاد نے جیت درج کی ہے۔
جوں ہی لداخ ترقیاتی کونسل چناو کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو لداخ اور کرگل میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ورکروں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا۔صبح سے ہی کاونٹنگ سینٹر کے باہر نیشنل کانفرنس اور کانگریس ورکروں کی ایک بھاری تعداد جمع ہوئیں اور اتوار کی شام جب سبھی نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو کانگریس اور این سی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا۔

قابل ذکر ہے کہ کونسل انتخابات میں کل 85 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 22 کانگریس، 17 نیشنل کانفرنس، 17 بی جے پی اور 4 عام آدمی پارٹی اور 24 آزاد امیدواروں نے الیکش میں حصہ لیا۔
الیکشن حکام کے مطابق 95ہزار 388 رائے دہندگان جن میں 48ہزار 626مرد اور 46ہزار 762خواتین شامل ہیں میں سے 74ہزار 26ووٹروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح سے ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد درج کی گئی۔ان انتخابات میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں چناؤ کی خاطر 278پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔

کرگل کونسل کے نتائج پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے مسرت کا اظہار کرکے کہا کہ کرگل کے لوگوں نے بی جے پی کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کے مسترد کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ نتائج ان طاقتوں کو ایک قرارا جواب ہے، جنہوں نے لوگوں کی رائے کے بغیر ہی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے جموں کشمیر اور لداخ کو تقسیم کردیا۔عمر عبداللہ نے کہا ان نتائج سے بی جے پی کو بیدار ہونی کی ضرورت ہے کہ وہ جموں کشمیر میں لوگوں کی جمہوری آواز کو سنے اور ان کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دے۔ راج بھون اور بے منتخب نمائندوں کو پیچھے چھپنا بی جے پی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان نتائج سے ان کو کافی خوشی ہوئی کیونکہ کرگل کے لوگوں نے سیکولر جماعتوں کو ووٹ دیا

سی پی آئی ایم لیڈر یوسف تاریگامی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگرس کی شاندار کامیابی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کرگل کے لوگوں نے حکمران جماعت کی لداخ کے تئیں پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔گزشتہ کونسل میں نیشنل کانفرنس 10 اور کانگرس 8 سیٹوں میں اقتدار میں تھی اور این سی لیڈر فیروز خان اس کے چیئرمین تھے۔ بی جے پی کا ایک منتخب رکن تھا جبکہ بعد ازاں پی ڈی پی کے تین ممبران نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔لداخ خطے کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یونین ٹریٹری کا درجہ ملنے کے بعد یہ پہلا انتخاب تھا جس میں بی جے پی کو توقع تھی کہ وہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور کونسل میں اقتدار حاصل کرے گے۔ تاہم مسلم آبادی والے کرگل ضلع نے آج بی جے پی کو مسترد کردیا۔کرگل ضلع کے رائے دہندگان میں بی جے پی حکومت کے خلاف کافی ناراضگی دیکھی گئی اور انتخابات نتائج اس ناراضگی کا مظاہرہ ہے۔ یونین ٹریٹری بننے کے بعد خطہ لداخ کو امید تھی کہ ان کی علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، تاہم اس خطے کے عوام کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی نے انکے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔خطے کے عوام لداخ کو ریاستی درجہ دینے، آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے اور اراضی کی حفاظتی قوانین تاکہ غیر مقامی افراد وہاں زمین خریدنے کے اہل نہ ہو کے مطالبات کررہے ہیں۔ ان مطالبات کے لیکر خطے کے لوگوں نے متعدد بار احتجاج اور ہڑتال کیے۔ تاہم مرکزی سرکار نے آج تک ان کا کوئی بھی مطالبہ منظور نہیں کیا ہے۔ اگرچہ مرکزی سرکار نے وزیر مملکت برائے داخلہ نیتی آنند رائے کی قیادت میں 17 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں اور و ایل جی کی سفارش پر نامزد کیا جائے گے۔ اس کونسل کی مدت پانچ برس ہوتی ہے۔ موجودہ کونسل 11 اکتوبر کو حلف اٹھا کر کام کاج شروع کرے گی”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرگل چناو کے نتائج دیکھ کر خوشی ہوئی : محبوبہ مفتی

Next Post

سنٹرل جیل سرینگر اور کوٹ بلوال جیل کی سیکورٹی تبدیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سنٹرل جیل سرینگر اور کوٹ بلوال جیل کی سیکورٹی تبدیل

سنٹرل جیل سرینگر اور کوٹ بلوال جیل کی سیکورٹی تبدیل

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

کشمیر میں 10 اکتوبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیشگوئی

کشمیر میں 10 اکتوبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیشگوئی

سوپور میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

سوپور میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

پاکستانی قرارداد کو بھارت کی تائید، اقوام متحدہ میں مذہبی منافرت کے خلاف رزولوشن منظور

اسرائیل فلسطین پر یواین اجلاس بے نتیجہ ختم، امریکی کوشش ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »