امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک ٹرک اور سکوٹی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون از جان جبکہ سکوٹی چلانے والا زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ بجبہارہ کے پادشاہی باغ علاقے میں منگل کی صبح ایک سکوٹی اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹی چلانے والا اور اس پر سوار ایک خاتون زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو فوری طور علاج ومعالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
متوفی خاتون کی شناخت مصباح گلزار دختر گلزار احمد منٹو ساکن جبلی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)