• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کیا جا رہا ہے : دلباغ سنگھ

پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کیا جا رہا ہے : دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
18/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ سمیت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

کشمیر کے پولیس اسٹیشنز کو جدید آلات، ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے، ڈی جی پیبارہمولہ (جموں کشمیر) : ’’کشمیر میں 40 سے زیادہ پولیس اسٹیشنز کو جدید ترین آلات سے لیس اور ہتھیار فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ بچی کچی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔ پولیس اسٹیشنوں کو ’آپریشن کیپسٹی بلڈنگ‘ کے تحت اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پر امن ماحول کے باوجود، چیلنجز باقی ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس یونین ٹیریٹری میں امن کو قائم اور مستقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ ان باتوں کو اظہار جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ (ڈی جی پی) نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کے کم از کم 43 پولیس اسٹیشنز کو آپریشن کیپسٹی بلڈنگ کے تحت اپنے علاقوں میں باقی ماندہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جدید آلات اور دیگر سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پی سنگھ نے شیری علاقے میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا ہے اور اس کے تحت 21 پولیس اسٹیشنز کا احاطہ کیا ہے جنہیں مضبوط کیا گیا ہے اور انہیں جدید ترین آلات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ باقی ماندہ دہشت گردی سے نمٹا جا سکے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ 22 مزید پولیس اسٹیشنوں کو OCB کے زمرے میں لایا جائے گا تاکہ ان کے علاقوں سے باقی ماندہ دہشت گردی کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 1601 پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ’’اس سال 14000 نئے پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی جن میں سے 1800 کو کمانڈو ٹریننگ اسکول میں تربیت دی گئی۔ ان کمانڈوز کو UT کے مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی کے مطابق اسی طرح 2500 نئے پولیس اہلکاروں نے سائبر کرائم ٹریننگ مکمل کی ہے اور ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں پر امن صورتحال کے باوجود چیلنجز بدستور موجود ہیں اور جموں و کشمیر پولیس تمام چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل کشمیر پولیس سروس (کے پی ایس) کے 27 افسران کو انڈین پولیس سروس میں شامل کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی کے مطابق محکمہ پولیس نے رواں برس پولیس فیملیز، ایس پی او اجرتوں پر اور فلاحی اقدامات پر 62 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ ڈی جی پی نے نئے پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی جی پی کے مطابق دو خواتین بٹالین بھی قائم کی جا رہی ہیں جبکہ آنے والے مہینوں میں بارڈر گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ بڑے خطرات کے بطور ابھر رہے ہیں:منوج سنہا

Next Post

فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے: راجناتھ سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے: راجناتھ سنگھ

آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

وادی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں جاری

وادی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں جاری

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

بڈگام میں فرضی خاتون آئی اے ایس افسر گرفتار: پولیس

کرایہ ادا نہ کرنے پر بڈشاہ چوک میں چھ دکانیں سیل

کرایہ ادا نہ کرنے پر بڈشاہ چوک میں چھ دکانیں سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »