• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی پر کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے:التجا مفتی

پی ڈی پی پر کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے:التجا مفتی

by امت ڈیسک
24/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیمیڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک پروگرام تیار کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے پارٹی کے لیڈروں کو گھروں میں نظر بند کیا گیا اور کئی رہنماؤں کو پولیس تھانوں میں بلا کر حراست میں رکھا گیا ہے۔

سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ حکام ہمیں اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت کیوں نہیں دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر ایک کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے لیکن جموں و کشمیر میں 2019 کے بعد انتظامیہ کسی کو بھی آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو توڑنے کا پہلا حکم نئی دہلی سے آیا، جس کے بعد بہت سے لیڈران نے پارٹی چھوڑ دی تھی،اور اب جو بھی لیڈر پارٹی میں بچھے ہیں، وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر آج احتجاج کرنے والے تھے، لیکن حکام کو ان کے احتجاج پر بھی اعتراض ہے جس کے بعد ان رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر نائب صدر عبدالرحمٰن ویری، جنرل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجور کو پولیس نے گھر میں ہی نظر بند رکھا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے ضلع بڈگام کے پارٹی صدر محمد یاسین بھٹ کو پیر کی شب حراست میں لیا ہے اور ان کو چاڈورہ تھانے میں قید کیا ہے۔وہیں ضلع گاندربل کے پارٹی صدر ظہور احمد اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔مزید پڑھیں:اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے سے قبل پی ڈی پی رہنماؤں پر کریک ڈاؤن: پی ڈی پی ترجمانانہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیوں جموں و کشمیر انتظامیہ بار بار پی ڈی پی کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہماری قیادت کو جمہوری حقوق حاصل کرنے سے روک رہی ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ اگر ہماری خارجہ پالیسی فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے تو پھر ہمیں جمہوری طریقوں سے کیوں روکا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام پی ڈی پی کے ساتھ ملک دشمن سلوک کرتی ہیں اور جموں و کشمیر انتظامیہ ہم سے یہ جمہوری حق کیوں چھین رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ ماضی میں کشمیر میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوتے تھے تاہم اس مرتبہ حکام اس قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی میں کسی بھی احتجاج پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وہ وادی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا سماج مخالف عناصر کو پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

Next Post

اس برائی کو ختم کیا جائے جس سے ملک کی ہم آہنگی خراب ہو: وزیراعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

اس برائی کو ختم کیا جائے جس سے ملک کی ہم آہنگی خراب ہو: وزیراعظم

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

لاء کمیشن ون نیشن ون الیکشن پر کوند پینل کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرے گا

لاء کمیشن ون نیشن ون الیکشن پر کوند پینل کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرے گا

گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر تیاریاں تیز

گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر تیاریاں تیز

مغل مسجد میں نماز پر پابندی کا مسئلہ

مغل مسجد میں نماز پر پابندی کا مسئلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »