• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مغل مسجد میں نماز پر پابندی کا مسئلہ

مغل مسجد میں نماز پر پابندی کا مسئلہ

by امت ڈیسک
25/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے مہرولی علاقہ کی مغل مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے خلاف داخل درخواست کی تاریخ سماعت گھٹاکر یکم دسمبر کردی۔ دہلی وقف بورڈ کی مقررہ انتظامی کمیٹی مغل مسجد گزشتہ سال ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔

اس نے الزام عائد کیا تھا کہ محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) نے 13 مئی 2022 کو نماز کی ادائیگی پوری طرح روک دی۔ اس کا یہ اقدام پوری طرح غیرقانونی اور من مانی ہے۔ جسٹس پرتیک جالان نے جلد سماعت کی درخواست قبول کرتے ہوئے حالیہ احکام میں کہا کہ یکم دسمبر 2023 کی لسٹنگ کی جائے۔

30 جنوری 2024 کی پہلے دی گئی تاریخ منسوخ کردی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل ایم سفیان صدیقی نے کہا کہ گزشتہ سال تک مسجد میں پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی رہی۔ اے ایس آئی نے کسی نوٹس کے بغیر اس پر روک لگادی۔

حال میں عدالت نے اے ایس آئی سے پوچھا تھا کہ اس کے زیرکنٹرول محفوظ تاریخی عمارتوں کے اندر واقع مذہبی مقامات میں لوگوں کو عبادت کی اجازت دینے کی پالیسی کیا ہے۔ درخواست کے جواب میں محکمہ آثارِ قدیمہ نے کہا تھا کہ یہ مسجد قطب مینار کی باؤنڈری میں ہے اور اس طرح یہ علاقہ پروٹیکٹیڈ ہے۔

یہاں عبادت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اے ایس آئی نے خبردار کیا کہ مغل مسجد میں نماز کی اجازت دینے سے نہ صرف ایک مثال قائم ہوگی بلکہ اس کا اثر دوسری تاریخی عمارتوں پر بھی پڑے گا۔ اس نے کہا کہ قطب مینار قومی اہمیت کی تاریخی عمارت اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر تیاریاں تیز

Next Post

پلوامہ حملے کی تحقیقات کی جاتی تو امیت شاہ کو استعفیٰ دینا پڑتا: ستیہ پال ملک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ملک جل رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم امریکہ جا رہا:ستیہ پال ملک

پلوامہ حملے کی تحقیقات کی جاتی تو امیت شاہ کو استعفیٰ دینا پڑتا: ستیہ پال ملک

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ عمر کی تبلیغی سرگرمیوں پر عائد پابندی سمجھ سے بالاتر : انجمن اوقاف

سماجی برائیوں کی روکتھام کے لیے ہر ذی حس اپنا کردار ادا کریں : سیول سوسائٹی

سماجی برائیوں کی روکتھام کے لیے ہر ذی حس اپنا کردار ادا کریں : سیول سوسائٹی

کشمیر میں 70 کی دہائی کی طرح فلموں کی دوبارہ شوٹنگ شروع ہونے چاہئے:بالی ووڈ ڈائریکٹر بی سبھاش

کشمیر میں 70 کی دہائی کی طرح فلموں کی دوبارہ شوٹنگ شروع ہونے چاہئے:بالی ووڈ ڈائریکٹر بی سبھاش

پونچھ میں کچا مکان گرنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

پونچھ میں کچا مکان گرنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »