امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 اکتوبر : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مژھل سیکٹر میں جمعرات کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی بھی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خیال ہے۔(کشمیر اسکرول)









