• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرما کے آتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع

سرما کے آتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
26/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی اپنے ساتھ جو بڑی پریشانی مقامی لوگوں کےلیے لے کر آتی ہیں وہ ہےبجلی کٹوتی۔ اگر چہ سرما میں ابھی دو ماہ باقی ہیں تاہم محکمہ کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (کے پی ڈی سی ایل)نے سرینگر شہر کے لیے 16 اکتوبر کو بجلی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق شہر کے میٹر والے علاقوں کے لئے 4.5گھنٹے بجلی بند رکھنے اور غیرمیٹر والے علاقوں کےلئے 8گھنٹے بجلی بند رکھنے کااعلان کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ سے ہورہا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے میٹر والے علاقوں میں 24گھنٹوں میں 4.5گھنٹے بجلی بند رکھی جائے گی جبکہ غیر میٹر والے علاقوں کیلئے بجلی 8گھنٹے بند رکھی جائے گی۔میڑ والے علاقوں میں بجلی کٹوتی صبح،دوپہر اود شام کو ڈیرھ ڈیڑھ گھنٹے کی جا رہی ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ شیڈول کے مطابق بجلی کٹوتی کے منصوبے پر عمل یکم اکتوبر سے ہی کیا گیا ہے۔
تاہم اس شیڈول کے باوجود بھی شہری علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی شکایات آرہی ہیں۔جبکہ دیہی علاقوں میں لوگ شدید بجلی بحران سے دوچار ہیں۔سرما کے آتے ہی ہر سال جہاں بجلی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہوتی ہے۔لوگوں کے مطابق سرما ابھی دور ہے لیکن آج ہی انکے علاقوں میں 10 سے 14گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔یہی نہیں بلکہ آج بیشتر کاروبار بجلی پر ہی چلتے ہیں تاہم بجلی کٹوتی سے انہیں بھی شدید خسارے سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔خاص طور پر سرما میں سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اگرچہ جموں کشمیر حکومت نے کٹوتی شیڈول پر قابو پانے کےلیے مرکزی سرکار اور اترپردیش سے مشترکہ 400 میگاواٹ اضافی بجلی خریدی ہے لیکن اسکے باوجود بھی بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جارہا ہے۔جبکہ حکومت کے مطابق فیس کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث ناردن گرڈ نے جون میں ہی 300 میگاواٹ بجلی کمی کی تھی۔ سرمامیں بجلی کی ڈیمانڈ 1700میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ جموں و کشمیر میں سالانہ 4030 میگا واٹ بجلی کی کھپت ہوتی ہے جس کو خریدنے کےلیے سالانہ جموں و کشمیر حکومت کو 4300کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔کمرشل، سرکاری اداروں اور گھریلو صارفین سے بجلی فیس 7500کے مقابلے میں 2300کروڑ وصول ہو رہے ہیں۔وہیں جموںو کشمیر حکومت نے بجلی خریدنے کےلیے مرکز سے 31000 کروڑ روپے ادھار لیے ہوئےہیں۔
وہیں جموں و کشمیر میں حکومت نے بہتر بجلی کی فراہمی کا وعدہ دینے لیے 4لاکھ سمارٹ میٹرز نصب کئے ہیں۔تاہم اسکے باوجود بجلی کی کٹوتی عروج پر ہے۔آبی زخائر سے مالامال ہونے کے باوجود سرما میں وادی کے لوگ بجلی سے محروم کیوں رہتے ہیں اسکا سوال کا جواب اب تک کوئی نہیں دے پایا۔  ٭٭٭٭٭٭

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں مارے جانے والے دراندازوں کی تعداد پانچ ہو گئی

Next Post

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پیداشدہ جنگی صورت حال: کس کی جیت کس کی ہار؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پیداشدہ جنگی صورت حال: کس کی جیت کس کی ہار؟

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پیداشدہ جنگی صورت حال: کس کی جیت کس کی ہار؟

بھاجپا نے کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کرکے الحاق کو کمزور کیا ہے:محبوبہ مفتی

بھاجپا نے کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کرکے الحاق کو کمزور کیا ہے:محبوبہ مفتی

نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا :درخشاں اندرابی

یوم الحاق کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جائے : درخشاں اندرابی

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

ارنیہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میں اہلکار زخمی

سوپورہ میں ایس پی او شادی کے چار روز بعدلاپتہ

سوپورہ میں ایس پی او شادی کے چار روز بعدلاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »