• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر، جموں میونسپل کارپوریشنز کی پانچ سالہ مدت ختم

سرینگر، جموں میونسپل کارپوریشنز کی پانچ سالہ مدت ختم

by امت ڈیسک
05/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے سرینگر اور جموں شہروں کی میونسپل کارپوریشنز کی پانچ سالہ مدت آج اختتام ہوئی ہے۔ اس ضمن میں سابقہ کارپوریٹرز نے انتظامیہ سے انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اگرچہ ان اداروں کی مدت ختم ہوئی ہے، لیکن سرکار نے بلدیاتی انتخابات کو موخر کردیا ہے تاکہ ان مونسپل کارپوریشنز کے واڈز میں حدبندی کرنے اور درجہ فہرست ذات آبادی کو ریزرویشن دینے کے عمل کو پہلے مکمل کیا جاسکے۔

پانچ سالہ مدت ختم ہوتی ہی ایس ایم سی کے میئر جنید اعظم متو اور ڈپٹی میئر سمیت دیگر 71 کارپوریٹرز کی مدت بھی ختم ہوگی۔ جنید متو کو گزشتہ روز ایس ایم سی کمشنر اور دیگر ملازمین نے الوداعی تقریب میں خیرباد کیا۔ جنید متو اب اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں گے۔جنید متو کو پانچ برسوں میں کارپوٹیرز نے تین مرتبہ عدم اعتماد لا کر ان کو عہدے سے بے دخل کیا تھا، تاہم تیسرے عدم اعتماد میں وہ جیت گئے تھے اور دو برس سے زائد عرصے تک سرینگر کے میئر رہے۔

جنید متو نے اپنے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں شہر کہ جدید تعمیر ہو پائی۔وہیں ایس ایم سی کے سابق ڈپٹی مئیر پرویز قادری اور چند سابق کارپوریٹرز نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو تاخیر کرنا لوگوں کے ساتھ جمہوری کھلواڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو مونسپل انتخابات کرانے چاہئے تاکہ شہریوں کو منتخب کارپویٹرز ملے جو ان کے تعمیری کام کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کرنے کے بجائے سرکار نے حدبندی اور درجہ فہرست ذات کو ریزرویشن دینے کا آغاز کیا ہے، جو انتخابات میں تاخیر کرنے کا محض بہانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار گزشتہ پانچ برسوں میں یہ حدبندی اور ریزرویشن کے معاملات حل کرسکتے تھے، لیکن انہوں اب انتخابات کو موخر کرنے کا یہی بہانہ بنایا جو لوگوں کے حق میں نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ جموں اور سرینگر مونسپل کارپوریشنز کے علاوہ جموں کشمیر کے 76 میونسپل کمیٹیز اور کونسلز کی انتخابی مدت اکتوبر میں ختم ہوچکی ہے۔اس مدت کے اختتام سے ان کمیٹیز میں سابقہ صدور، چئرپریسنز اور کونسلز کے سرکاری مراعات بشمول تنخواہ، سکیورٹی اور رہائش بھی ختم ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2018 نومبر-دسمبر میں جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ انتخابات اور میونسپل قوانین کے مطابق ان اداروں کی مدت کے خاتمے سے قبل یا بعد میں جلد انتخابات منعقد ہونے چاہئے، لیکن جموں کشمیر میں ان انتخابات کو موخر کردیا گیا ہے۔ ایس ایم سی کے سابق ڈپٹی مئیر پرویز قادری نے کہا کہ سرکار خود قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور جمہوری نظام کو کمزور کررہی ہے۔

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس سے پہلے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، جس سے بی جے پی اور ان کے پراکسی امیدواروں کو کامیابی ملی تھی، لیکن دونوں جماعتیں کے مطابق آئندہ وہ ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعظم نے مفت راشن سکیم کو مزید پانچ سال بڑھانے کا کیا اعلان

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

کشمیر میں حالیہ ٹارگیٹ کلنگ کے متعلق معلومات کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان: پولیس سربراہ

کشمیر میں حالیہ ٹارگیٹ کلنگ کے متعلق معلومات کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان: پولیس سربراہ

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

سرکاری ملازمین کو ہائی کوٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے: فاروق عبداللہ

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں جعلی سی بی آئی افسر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »