امت نیوز ڈیسک //
جنوبی افریقہ کی ٹیم 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز بنا سکتی اور 26ویں اوور میں اس کے تمام بیٹرز واپس پویلین لوٹ گئے۔
کولکتہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں انڈیا کی خطرناک بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز بنا سکتی اور 26ویں اوور میں اس کے تمام بیٹرز واپس پویلین لوٹ گئے۔
اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔