• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نے مفت راشن سکیم کو مزید پانچ سال بڑھانے کا کیا اعلان

by امت ڈیسک
05/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
درگ (چھتیس گڑھ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری انا یوجنا کے تحت مفت راشن اسکیم کو اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ان کی پہلی ترجیح ہے۔آج یہاں ایک بڑی انتخابی میٹنگ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن دینے کی یہ اسکیم دسمبر کے مہینے میں ختم ہو رہی تھی لیکن اب اسے پانچ سال تک بڑھایا جائے گا۔ یہ محض انتخابی اعلان نہیں ہے بلکہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت روزی روٹی کمانے کے لیے گھروں سے دور جانے والوں کوبھی ون نیشن ون راشن کارڈ کے ذریعے ملک بھر میں اناج حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔انہوں نے مردم شماری کے سلسلے میں کانگریس کا نام لیے بغیر اس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑی ذات غریب ہے جس کے لیے ان کی حکومت نے تمام اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہیں ڈرلگ گیا ہے کہ اگر غریب اکٹھے ہوگئے اور ان کی طاقت بن گئی تو ان کا کیا بنے گا۔ دکان چلانے کے لیے ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ غریبوں کو بانٹنے اور آپس میں لڑانے کا کھیل شروع ہو رہا ہے۔ غریبوں کے اتحاد کو توڑنے کی نئی سازشیں رچی جا رہی ہیں، ذات پات کا زہر ملایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ متحد ہو کر اس سازش کو ناکام کرنے کو کہا۔او بی سی زمرے کا عظیم خیر خواہ بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا۔ میڈیکل کالجوں میں او بی سی ریزرویشن دیا گیا، ان کی حکومت میں سب سے زیادہ او بی سی وزرائ ہیں، پھر بھی کانگریس والے پانی پی پی کر گالیاں دیتے ہیں۔ ذات پات سے نفرت ہے تو وہ اس کے لیے پوری او بی سی برادری کو کیوں گالی دیتے ہیں؟او بی سی کو گالی دینابندکرنا چاہیے۔

انہوں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا نام لیے بغیر ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے چھتیس گڑھ کی ساہو برادری کو چور کہا تھا۔ عدالت نے انہیں بھی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ نے جیل جانے کے لیے کچھ وقت دیا ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ ایشور ساہو کے بیٹے کا کیا جرم تھا۔مسٹر مودی نے رائے پور میں ای ڈی کے چھاپے اور نقدی کی برآمدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ رقم سٹے بازوں کی ہے۔ میڈیا میں یہ بات آرہی ہے کہ یہ ان تک پہنچ رہا ہے۔ پھر بھیڑ سے پوچھا کب تک اور جواب آیا بھوپیش بگھیل۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ دبئی میں بیٹھے سٹے باز وں سے ان کے کیا تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ بوکھلائے ہوئے ہیں، ان کے لوگ پیغامات دے رہے ہیں کہ بی جے پی والوں سے پیسے وصول کیے جائیں گے۔ دھمکیاں دے رہے ہیں ہاں تم کس کو ڈرا رہے ہو۔ عوام سب کچھ جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والے دن بھر مودی کو گالی دیتے ہیں، بھوپیش بگھیل تو مرکزی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کو بھی گالی دیتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں امسال زائد از 25 قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا: سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس

Next Post

سرینگر، جموں میونسپل کارپوریشنز کی پانچ سالہ مدت ختم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سرینگر، جموں میونسپل کارپوریشنز کی پانچ سالہ مدت ختم

سرینگر، جموں میونسپل کارپوریشنز کی پانچ سالہ مدت ختم

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

کشمیر میں حالیہ ٹارگیٹ کلنگ کے متعلق معلومات کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان: پولیس سربراہ

کشمیر میں حالیہ ٹارگیٹ کلنگ کے متعلق معلومات کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان: پولیس سربراہ

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

سرکاری ملازمین کو ہائی کوٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »