• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہاڑی علاقوں میں برفباری، گلمرگ کے لیے ایڈوائزری جاری

پہاڑی علاقوں میں برفباری، گلمرگ کے لیے ایڈوائزری جاری

by امت ڈیسک
10/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی شام سے برف وباراں کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ مغل شا ہراہ پر تازہ برف باری کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔حکام نے سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 4*4گاڑیوں کا استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی شام سے برف وباراں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ہی کئی شاہراﺅں پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑا۔
ذرائع نے بتایا پیر کی گلی ، سادھانا ٹاپ ، زوجیلا پاس اور سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام شامل ہیں کے اوپری پہاڑوں پر رک رک کر برف باراں جاری ہے۔
دریں اثنا سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ نے جمعرات کی شام کو جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق گلمرگ میں برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ برف و باراں سے شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کا احتمال ہے جنہیں روکنے کے لئے صرف 4*4گاڑیوں کو ٹنگمرگ سے گلمرگ شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جن گاڑیوں کے ٹائروں پر پھسلن سے محفوظ رہنے کی خاطر چینیں نصب کی گئی ہوں، انہیں بھی ٹنگمرگ سے گلمرگ تک چلنے کی اجازت دی جائے گی۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے مزید بتایا کہ اس حکم نامہ پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے سربراہ (لہیہ اسٹیشن) سونم لوٹس نے شام دیر گئے بتایا کہ جمعرات کے روز لداخ میں بھی موسم نے کروٹ لی ۔ان کے مطابق پہاڑوں پر تازہ برف و باراں جاری ہے جبکہ کہیں کہیں پر بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران یونین ٹریٹری جموں وکشمیر اور لداخ میں برف و باراں اور بارشیں متوقع ہے۔

علاوہ ازیں تازہ برف و باراں کے بعد مغل شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے سڑک کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر جمعرات کی سہ پہر سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ ہر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں مراٹھا حکمران شیواجی مہاراج کے مجسمے کی تنصیب: کیا ’مراٹھا ریزرویشن معاملے‘ پر ضرب ‘کشمیر سے پڑرہی ہے؟

Next Post

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

بارہمولہ کے عارف خان نے دبئی میں جیتا سونے اور کانسے کا تمغہ

بارہمولہ کے عارف خان نے دبئی میں جیتا سونے اور کانسے کا تمغہ

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں نماز جمعہ نہ ہوسکی

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

کٹرہ ریاسی میں سڑک حادثے، 7 سالہ بچہ لقمہ اجل، 7 عقیدت مند زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »