• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فٹنس سرٹیفکیٹ،انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی:آر ٹی او کشمیر

فٹنس سرٹیفکیٹ،انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی:آر ٹی او کشمیر

by امت ڈیسک
18/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر سید شہنواز بخاری کا کہنا ہے کہ ان کمرشل گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ، درست انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ ہوں۔انہوں کہا کہ ڈرائیور حضرات کو چاہئے کہ وہ ان ضروری دستاویزات کو وقت پر رینیو کریں یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔

موصوف آر ٹی او نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔بتادیں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ جموں وکشمیر نے ایک حکمناہ جاری کیا ہے جس کے مطابق درست فٹنس سرٹیفکیٹ اور مناسب روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی مسافر بر دار گاڑیوں کی تمام خدمات معطل کی جائیں گی۔

اس حکمنامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر بخاری نے کہا کہ یہ کوئی نیا حکمنامہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘کمرشل گاڑیوں کے پاس لازماً فٹنس سرٹیفکیٹ، انشورنس دستاویزات، روٹ پرمٹ ہونے چاہئے ان دستاویزات کے بغیر ان گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘حادثوں کے بعد ان گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافر انشورنس کلیم نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کو دیگر لوازمات کی ادائیگی کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے’۔موصوف آر ٹی او نے ڈرائیور حضرات سے کہا کہ وہ ان دستاویزات کو ایکسپائر ہونے سے قبل ہی رینیو کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کو رینیو کرنے کے لئے تمام خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔اوور لوڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حکام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔مسٹر بخاری کہا کہ جن علاقوں سے اوور لوڈنگ کی شکایتیں آتی ہیں ان میں چلنی والی گاڑیوں میں اضافہ کیا جاتا ہے کیونکہ گاڑیوں کی کمی ہی اوور لوڈنگ کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے تاہم شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت گاڑیوں کو شروع کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاسی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسکول ٹیچر معطل

Next Post

جماعت اسلامی کی پشت پناہی پر پی ڈی پی نے سنہ2000 کا چناو جیتا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
Next Post
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جماعت اسلامی کی پشت پناہی پر پی ڈی پی نے سنہ2000 کا چناو جیتا

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

نوجوان صحافی سجاد گل گرفتار

صحافی سجاد گل کی ضمانت منظور

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »