• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری جھڑپ : دو افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار، دو ملی ٹینٹ مارے گئے

راجوری جھڑپ : دو افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار، دو ملی ٹینٹ مارے گئے

by امت ڈیسک
23/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم جاری ہے۔ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر کمانڈر اور اس کا ساتھی مارا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے میں مزید ملی ٹینٹو ں کی موجودگی کے پیش نظرخصوصی کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جوں ہی راجوری کے کالاکوٹ جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی کیپٹن ، میجر سمیت چھ فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کیپٹن سمیت چار اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد آپریشن کو صبح تک موخر کیا گیا اور جمعرات کی صبح طلوع آفتاب کے ساتھ ہی جنگل میں موجود ملی ٹینٹوں نے سلامتی عملے پر دوبارہ فائرنگ شروع کی۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت لشکر کمانڈر قاری ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوک لشکر کمانڈر ڈانگری راجوری اور کنڈی میں ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے اور وہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں پچھلے ایک سال سے سرگرم تھا۔

ذرائع کے مطابق قاری کو پاکستانی ہینڈلرز نے پونچھ اور راجوری میں عسکری تنظیموں کو پھر سے فعال کرنے کے لئے بھیجا تھا ۔دفاعی ذرائع نے کہاکہ مہلوک لشکر کمانڈر آئی ای ڈیز بنانے میں ماہر تھا اور وہ سیکورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ کالاکوٹ کے جنگلی علاقے میں جاری تصادم آرائی کے دوران اور ایک فوجی جاں بحق ہوا ہے اور اس طرح سے تصادم میں مارے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ ایک میجر بھی شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں مزید ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر آس پاس علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔ان کے مطابق فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں ۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک راجوری کے جنگلی علاقے میں رک رک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

Next Post

راہل گاندھی کے پنوتی والے بیان پف الیکشن کمیشن کا نوٹس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

راہل گاندھی کے پنوتی والے بیان پف الیکشن کمیشن کا نوٹس

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

راجوری تصادم :پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

جانئے دھند کے متعلق کچھ اہم معلومات

جانئے دھند کے متعلق کچھ اہم معلومات

راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

پیر پنچال میں 20سے 25 ملی ٹینٹ سرگرم: شمالی کمان سربراہ

پیر پنچال میں 20سے 25 ملی ٹینٹ سرگرم: شمالی کمان سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »