• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

جموں کشمیر کے ہر گھر میں سمارٹ میٹر نصب کئے جائیں گے : پرنسپل سیکرٹری

by امت ڈیسک
28/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: محکمہ برقیات کے پرنسپل سیکریٹری راجیش پرساد نے منگل کے روز کہاکہ بجلی کے کٹوتی شیڈل پر من وعن عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امسال بجلی کی فراہمی میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور ہر گھر میں سمارٹ میٹرکو نصب کیا جائے گا۔پرنسپل سیکریٹری کے مطابق مرکزی وزارت بجلی نے اضافی بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے وعدئے پر سرکار کاربند ہے اور اس حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری راجیش پرساد نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال بجلی سپلائی میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ان کے مطابق اس وقت کشمیر صوبے میں 1665میگاواٹ اور جموں صوبے میں 1150میگاواٹ بجلی درکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ نے کٹوتی شیڈول مشتہر کیا جس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ اضافی بجلی خریدنے کی خاطر سرکار نے پاور کمپنیوں کے ساتھ بات کی ہے جبکہ منگل کی صبح ہی مرکزی وزارت بجلی کے سیکریٹری کے ساتھ اس معاملے پر گفت و شنید کی۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت بجلی کے سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پہلے بجلی فراہم کی جاتی اور بعد ازاں کمپنیوں کو پیسے دئے جاتے تھے لیکن آج کمپنیوں کو ایڈوانس میں ہی پیسے دینے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو 31ہزار کروڑ روپیہ بجلی کے بقایا ہے۔راجیش پرساد نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ کے اندر اندر بجلی فیس ادا کریں تاکہ کمپنیوں سے اضافی بجلی خریدنے کی خاطر انہیں ایڈوانس میں ہی پیسے واگزار کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا :’جموں وکشمیر میں خراب ترسیلی نظام کی وجہ سے پچاس فیصد بجلی ضائع ہو رہی ہیں۔“پرنسپل سیکریٹری نے سمارٹ میٹرز کے بارے میں بتایا کہ ہر جگہ میٹرز نصب کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹر ز کے ذریعے صارفین کو یہ سہولیت مل رہی ہیں کہ وہ از خود مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بجلی صرف کی ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بریکنگ: سلکیارا سرنگ میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، 17 روزہ آزمائش ختم

Next Post

این آئی ٹی سرینگر :قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والے طالبعلم کیخلاف کیس درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
این آئی ٹی سرینگر :قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والے طالبعلم کیخلاف کیس درج

این آئی ٹی سرینگر :قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والے طالبعلم کیخلاف کیس درج

اٹل ڈولو جموں کشمیر کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

اٹل ڈولو جموں کشمیر کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

این آئی ٹی سرینگر :قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والے طالبعلم کیخلاف کیس درج

سوشل میڈیا پوسٹ واقعہ: این آئی ٹی سری نگر میں بدھ کو تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں، پولیس نے لیا واقعے کا نوٹس

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

صارفین اشتعال انگیز مواد شئیر کرنے سے گریز کریں :سائبر پولیس کشمیر

پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »