امت نیوز ڈیسک //
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے امرتسر اور گرداسپور اضلاع سے ایک کلو پانچ سو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بدھ کو بتایا کہ بدھ کی صبح ممنوعہ اشیاءکی ایک کھیپ کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے امرتسر کے گاوں رانیا میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران فوجیوں نے چپکنے والی ٹیپ میں لپٹے دو پیکٹ برآمد کیے جن میں ایک کلو ہیروئن تھی۔اس سے قبل بی ایس ایف نے منگل کی رات گورداسپور ضلع کے گاو¿ں مچھرال سے آدھا کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔









