امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 دسمبر: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ پیر، 11 دسمبر کو دفعہ 370 کی منسوخی پر عدالتی فیصلہ سنائے گی۔
پانچ ججوں کی آئینی بنچ، جس میں جسٹس سنجے کشن کول، سنجیو کھنہ، بی آر گاوائی، اور سوریہ کانت بھی شامل ہیں، پیر کو اس کیس میں اپنا فیصلہ سنانے کی توقع ہے۔
اگست 2019 میں، مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا اور جموں و کشمیر کو دو یوٹیز میں دوبارہ منظم کیا تھا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستیں مختلف فریقوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں۔ نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے بھی مرکز کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 16 دن تک اس معاملے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے 05 ستمبر کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا—(کے این او)








