• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

زوجیلامیں ایک اور سڑک حادثہ 5 افراد جاں بحق

by امت ڈیسک
07/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وسطی ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس پر جمعرات کے روز ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔بتادیں کہ پانچ دسمبر کو بھی اسی مقام پر ایک سومو لڑھک جانے سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر ایک گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طور پر زخی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ 5دسمبر کو زوجیلا کے مقام پر ہی سومو لڑھک جانے کی وجہ سے کیرلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح لقمہ اجل جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ پچھلے تین روز کے دوران زوجیلا پر دوسڑک حادثات میں پانچ سیاحوں سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زوجیلا کی شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ڈرائیور حضرات گاڑی کو کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔ان کے مطابق گزشتہ ہفتے زوجیلا پر برف باری ہوئی جس وجہ سے دن میں برف پگھلنے لگتی ہے اور شام ہوتے ہوتے یہی پانی جم جانے کی وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ زوجیلا شاہراہ پر صرف ان ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے جن کے ٹائروں پر چین لگی ہوئی ہو۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے مزید ٹریفک حادثات رونما ہونے کا احتمال ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر ڈرائیوروں کے لئے ایڈوائزری جاری کرنی چاہئے تاکہ انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس اہلکاروں کے خلاف درج معاملات، جموں کشمیر ملک میں سر فہرست

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑے گی: الطاف بخاری

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

جامع مسجد نویں جمعہ بھی نمازوں کے لیے بند

سنجے شرما کی ہلاکت کے پیچھے عسکریت پسند اونتی پورہ انکاؤنٹر میں مارا گیا : اے ڈی جی پی

پولیس اہلکاروں، افسران کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »