امت نیوز ڈیسک //
ریاسی ضلع میں ایک جے سی بی مشین کے الٹ جانے سے ڈرائیور سمیت تین دیگر افراد کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سنیچر کی رات دیر گئے سنگری میں ایک جے سی بی مشین پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے مرنے والوں کی شناخت منشی نتیش کمار، راجندر سنگھ، ایک اور آپریٹر کے طور پر کی ہے۔
افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









