• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

وادی میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شئیر کرنے کے الزام میں آٹھ کے خلاف کارروائی

by امت ڈیسک
10/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرکے وادی کے مختلف اضلاع میں8 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
اننت ناگ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سلمان مشتاق کٹے ولد مشتاق احمد ساکن چیک وانگنڈ ڈورو ، رمیز اشرف ہادی ولد محمد اشرف ساکن واٹنارڈ کوکر ناگ اور عمر فاروق گنائی عرف غازی سر ولد فاروق احمد ساکن راتھپورہ کھار بوگ سریگفوارہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔بیان کے مطابق مذکورہ افراد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اشتعال انگیز بیانات دئے۔

دریں اثنا گاندربل پولیس نے بھی دو افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔پولیس بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت آمیز ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے الزام میں وسیم مشتاق ملک ولد مشتاق احمد ملک ساکن صفا پورہ اور عادل احمد راتھر ولد مشتاق احمد راتھر ساکن نونر گاندربل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بڈگام اور بارہ مولہ پولیس نے بھی تین افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔بارہمولہ پولیس بیان کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی پادائش میں بلال احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن وانی محلہ بالہ ہارن پٹن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد سے ہوشیار رہیں جو سوشل میڈیا سائٹوں پر نفرت آمیز مواد اپ لوڈ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین نے 30 نومبر کو جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر، کسی بھی قسم کے ایسے ویڈیوز، ٹیکسٹ یا آڈیوز جو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے یا امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے باعث ہوں، پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پوسٹوں کو شئیر کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کسی بھی شرپسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت ایک ایسا قانون لایا جائے گا جس کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد ویڈیوز، آڈیوز جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے، امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے اور دہشت گردی اور علاحدگی پنسدی کو فروغ دینے کے باعث ہوں، کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی’۔ سوین نے کہا کہ ایسے مواد کو شیئر کرنے والے کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘اگر کسی کو کسی نے قابل اعتراض پوسٹ بھیج دیا تو اس کو چاہئے کہ وہ فوری طور نزدیکی پولیس اسٹیشن پر جا کر اس کو رپورٹ کریں بصورت دیگر اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی’۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خود ایسے پوسٹ کو شیئر کرے گا تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کے دل مجروح ہوجاتے ہیں اور امن و قانون کی صورتحال میں خلل پڑ جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دعا کرتے ہیں کہ دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو: عمر عبداللہ

Next Post

ریاسی میں جے سی بی الٹنے سے 3 افراد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
ریاسی میں جے سی بی الٹنے  سے 3 افراد ہلاک

ریاسی میں جے سی بی الٹنے سے 3 افراد ہلاک

وادی میں شدید ٹھنڈ جاری ،سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

وادی میں شدید ٹھنڈ جاری ،سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اننت ناگ میں پنچایت سکریٹری امتحان کی ڈیوٹی پر مامور ٹیچر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں وکشمیر کے عوام کا مستقبل طے کرئے گا :غلام نبی آزاد

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

غیر رجسٹرڈ نیوز پورٹل پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام، پولیس نے کپوارہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »