امت نیوز ڈیسک //
خشک موسم اور دن میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کا درجہ حرارت نقطہ منجمند سے کچھ ڈگری نیچے ریکاڈ کیا گیا اور سرینگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
لداخ میں بھی شدید ٹھنڈ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میںموسم میںخشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 16دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسی دوران جموں میں سردی کی شدید لہرکے بیچ گہری دھند جاری ہے۔








