• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع

پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں کوتاہی بہت سنگین معاملہ ہے: وزیراعظم مودی

by امت ڈیسک
17/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
نئی دہلی: وزیر اعظم نے بالآخر 13 دسمبر کو لوک سبھا میں ہونے والے غیر معمولی واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انھوں نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی چوک کو تشویشناک اور سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس معاملے پر تنازعہ نہیں کھڑا کرنا چاہئے۔ انھوں نے ہندی روزنامہ دینک جاگرن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پارلیمنٹ کی سلامتی کی خلاف ورزی کی سنگینی کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے اور اس کے لئے گہرائی میں جانا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے کون سے عناصر اور ارادے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اجتماعی جذبے کے ساتھ اس کا حل تلاش کرنے کی کوششیں بھی کی جانی چاہئیں۔ ہر کسی کو ایسے معاملے پر جھگڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں اور سخت اقدامات بھی اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اس معاملے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لوک سبھا کی کارروائی کے دوران دو لوگ ویزیٹر گیلری سے ایوان کے اندر داخل ہوگئے تھے۔تب سے اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ امت شاہ سے اس معاملے پر بیان دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں، کچھ لیڈروں نے امت شاہ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کمپلیکس کی حفاظت لوک سبھا سکریٹریٹ کی ذمہ داری ہے اور وہ اسپیکر کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے ماضی میں اس طرح کے کئی واقعات کا ذکر کیا اور اپوزیشن پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام بھی لگایا۔

پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم اس معاملے پر بحث سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ اگر بحث ہوگی تو بی جے پی کے ان رکن پارلیمنٹ پر سوالات اٹھیں گے جنہوں نے لوک سبھا میں گھسنے والے افراد کے لیے سہولت فراہم کی تھی۔ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ انڈیا اتحاد اس واقعہ پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساگر شرما، منورنجن ڈی، امول شندے، نیلم دیوی، للت جھا اور مہیش کماوت کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں سے دو نوجوان ساگر شرما اور منورنجن ڈی پارلیمنٹ کی پبلک گیلری سے لوک سبھا کے چیمبر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر اپنے ہدف کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: منوج سنہا

Next Post

راجوری میں قابل اعتراض ویڈیو شئیر کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
Next Post
پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

راجوری میں قابل اعتراض ویڈیو شئیر کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

سپریم کوٹ کا فیصلہ کوئی خدائی حکم نہیں: محبوبہ مفتی

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

بڈگام میں چھت سے گرنے کر 2 افراد کی موت

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں ہلکی برفباری، بارشوں کے بعد سردی میں نمایاں کمی

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

اننت ناگ میں دم گھنٹے سے مقامی مزدور کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »