امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 17 دسمبر : ضلع بڈگام کے سوئبگ علاقے آج اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب کام کے دوران چھت سے گر دو افراد کی موت واقع ہوئی۔
حکام نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ دو ترکھان جاوید احمد اور عبدالمجید ایک گھر میں کام کر رہے تھے کہ وہ دونوں زمین پر گر گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ "لوگوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ان دونوں کو مردہ قرار دیا”۔
دریں اثنا، اس المناک واقعے نے پوری قوم کو مایوسی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ (کشمیر اسکرول)










