• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹیولپ گارڈن میں اگلے سال سترہ لاکھ ٹیولپ سیاحوں کو محظوظ کریں گے

ٹیولپ گارڈن میں اگلے سال سترہ لاکھ ٹیولپ سیاحوں کو محظوظ کریں گے

by امت ڈیسک
18/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر: سرینگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں سال آئندہ سیلانی ہالینڈ سے درآمد کی جانے والی 6 نئی اقسام سمیت 1.7 ملین ٹلپ کے دلکش و دلآویز مناظر سے محظوظ ہوں گے۔
اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر ٹلپ گارڈن آصف احمد کا کہنا ہے کہ باغ میں بلب بونے کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور اگلے سال مجموعی طور پر 1.7 ملین بلب باغ میں سیاحوں کے لئے موجود ہوں گے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغ میں بلبوں کی تعداد سال گذشتہ کی تعداد سے قریب ایک ملین زیادہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے امسال ہالینڈ سے درآمد کی جانے والی 6 نئی اقسام کو متعارف کیا ہے اور اگلے سال باغ میں پہلے ہی موجود 68 اقسام میں ان 6 قسموں کا اضافہ ہوگا’۔موصوف افسر نے کہا کہ سال آئندہ باغ گل لالہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اگلے سال باغ زیادہ ہی خوبصورت ہوگا جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باغ کا رخ کرنے کا باعث ہوگا’۔

ان کا کہنا تھا کہ امسال 3.65 لاکھ سیاح باغ گُل لالہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے اور سال آئندہ یہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کی امید ہے۔

باغ گُل لالہ کو مزید وسعت دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر آصف احمد نے کہا کہ’ٹولپ گارڈن کے ساتھ ساکورا گارڈن بھی لگ بھگ تیار ہوا ہے اور آنے والوں برسوں میں اس کی شجر کاری کی جائے گی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے امسال باغ میں آنے والوں کے لئے تقریباً 50 کنال اراضی پر محیط ایک بڑا حصہ تیار کیا گیا ہے، جو سیاحوں کو ایک الگ ہی خوبصورت تجربہ فراہم کرے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ باغ میں ضروری کام کو لگ بھگ مکمل کیا گیا ہے۔

موصوف افسر نے کہا کہ باغ کی دیکھ ریکھ کے لئے کیجول مزدوروں اور مستقل باغبانوں سمیت زائد از ایک سو لوگ تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘باغ میں ٹیولپ لگانے کا کام 15 نومبر سے شروع ہوتا ہے اور امسال خوش قسمتی سے موسم بھی اچھا رہا جس کے باعث ہم وقت پر کام مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے’۔

سرینگر میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا یہ باغ گل لالہ قریب 30 ایکڑ اراضی کو محیط ہے۔اس باغ کو سال آئندہ ماہ مارچ کی 20 تاریخ کو سیاحوں کے لئے کھولنے کا امکان ہے، تاہم اس کا کھلنا موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاح باغ گُل لالہ کی سیر کے لئے وارد وادی ہو رہے ہیں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پارلیمنٹ سے 74 ممبران معطل، کل تعداد 92 پہنچ گئی

Next Post

ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
Next Post
ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

وادی میں گزشتہ سرد رات درج

وادی میں گزشتہ سرد رات درج

پونچھ میں فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

بانڈی پورہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایس پی او کی موت

کشتواڑ میں روہنگیائی افراد کے خلاف کارروائی

کشتواڑ میں روہنگیائی افراد کے خلاف کارروائی

کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »