امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 دسمبر: آٹھ سال قبل ایک جھڑپ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل کرنبیر سنگھ ، سینا میڈل، جو 2015 میں جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک جھڑپ میں شدید زخمی ہونے کے بعد گزشتہ آٹھ سالوں سے کومے میں تھے، ہفتہ کو ملٹری ہسپتال جالندھر میں چل بسے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل گزشتہ آٹھ سالوں سے مسلسل کومہ میں تھے اور آج دم توڑ گئے۔(کشمیر اسکرول)










