• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

اگر ہند پاک مسلہ کشمیر حل نہیں کریں گے تو اسکا حال فلسطین جیسا ہوگا : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
26/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا: ’’اگر ہندوستان اور پاکستان بات چیت سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کریں گے تو کشمیریوں کا بھی وہی حال ہوگا جو اسرائیل کی بمباری سے غزہ اور فلسطینیوں کا ہو رہا ہے۔‘‘ فاروق عبداللہ نے آج نیشنل کانفرنس کے دفتر نوائے صبح میں سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کا کشمیر مسئلہ پر بات چیت کی ایک بار پھر سفارش کی۔ فاروق عبداللہ کے مطابق ’’لیکن مرکزی سرکار بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اگرچہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور نواز شریف بھی بات چیت پر اصرار کر چکے ہیں۔‘‘

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی بات پر عمل کرنی چاہئے جنہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان دوست بدل سکتا ہے لیکن پڑوسی ملک کو نہیں بدل سکتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکلے گا نہ کہ جنگ کرنے سے لیکن کہاں ہے بات چیت؟‘‘فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بننے والے ہیں اور وہ بھی چلا چلا کر بات چیت کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ سرکار بات چیت نہیں کر رہی ہے؟ سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے مبینہ حراست میں تین شہریوں کی ہلاکت پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’ان کے لواحقین کو معاوضے دینے سے یا فوجی افسران کا تبادلہ کرنے سے انصاف نہیں ملے گا بلکہ انکو قانونی طور پر انصاف ملنا چاہئے۔‘‘

غور طلب ہے کہ ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کے ٹوپہ پیر علاقے میں گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کرکے تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد فوج نے پندرہ سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لے کر ان کا مبینہ طور زدو کوب کیا جن میں سے تین کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے پر دفعہ 302 کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے وہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے لواحقین کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چناب، لداخ میں تین زلزلے کے جھٹکے

Next Post

پونچھ اور راجوری میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
پونچھ شہری ہلاکتیں: تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے: فوج

پونچھ اور راجوری میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غور

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے طلباءسے ملاقات کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے طلباءسے ملاقات کی

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

صرف 20سے 25 عسکریت پسند جموں کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے : ایل جی

لاوے پورہ سرینگر میں آئی ای ڈی کا پتہ چلا، ناکارہ بنا دیا گیا

لاوے پورہ سرینگر میں آئی ای ڈی کا پتہ چلا، ناکارہ بنا دیا گیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »