• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کا عمل شروع

پاکستان: عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید سمیت کئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد

by امت ڈیسک
31/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر کئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ عمران خان نے لاہور اور میانوالی سے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے مسترد کیے گئے۔

ریٹرننگ افسر این اے 122 کے مطابق بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اس لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف ریٹرننگ افسر این اے 89 کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 89 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کئی اعتراضات کے باعث مسترد کیے گئے۔ ان اعتراضات میں کاغذات نادہندہ اور سزا یافتہ ہونا شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی اور خرم لطیف کھوسہ سمیت 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151، این اے 214 تھرپارکر اور حلقہ پی پی 218 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو کے کاغذات نامزدگی این اے 150 اور 151 سے مسترد ہوئے۔ زین قریشی اور مہر بانو کے کاغذات نامزدگی پی پی 218 جبکہ زین قریشی کے کاغذات نامزدگی پی پی 219 سے بھی مسترد کر دیے گئے۔

پاکستانی میڈیا سے سامنے آ رہی خبروں کے مطابق این اے 57 سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے چودھری دانیال اور سجاد خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے چودھری عدنان کے کاغذات منظور ہوئے۔ جھنگ کے این اے 108 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے۔

اس درمیان لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور اور اسی حلقے سے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ این اے 130 لاہور سے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے۔ علاوہ ازیں این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے لطاسب ستی اور سہیل عرفان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے جبکہ این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے سردار محمد سلیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اپنی پارٹی نے جاوید بیگ کو چیف ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

Next Post

کیوریٹیو سروے گھپلے میں چھ ملزمان کی شناخت، کلیدی ملزم تمل ناڈو سےگرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

کیوریٹیو سروے گھپلے میں چھ ملزمان کی شناخت، کلیدی ملزم تمل ناڈو سےگرفتار

میں مرکزی سرکار سے دفعہ 370 کی بحالی کی اپیل کرتا ہوں : الطاف بخاری

پونچھ- راجوری اضلاع میں اکثریتی فرقے سے وابستہ لوگوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی ضرورت: الطاف بخاری

لالچوک سرینگر میں نئے سال کا جشن

لالچوک سرینگر میں نئے سال کا جشن

پروفیسر عارفہ بشری نے کشمیر یونیورسٹی میں ڈین اسکول آف لنگویجز کا عہدہ سنبھالا

پروفیسر عارفہ بشری نے کشمیر یونیورسٹی میں ڈین اسکول آف لنگویجز کا عہدہ سنبھالا

ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »