• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر:چلہ کلان کے تخت نشین ہوتے ہی سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

SRINAGAR, DEC 5 (UNI):- Icicles hanging over a tree and damaged water pipe at Drung Tangmarg on Monday as Kashmir valley gripped severe cold wave resulting dipped the minimum temperature below freezing point. UNI PHOTO-82U

وادی میں سردی کا راج، شوپیاں سرد ترین

by امت ڈیسک
02/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے تمام اضلاع میں آج بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ جہاں سرینگر میں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں منفی 6.7 درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈا رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور مقامات میں بھی لوگوں نے شدید ٹھنڈ کا سامنا کیا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گند، پلوامہ، پہلگام اور اننت ناگ میں رات کا کم از کم درجۂ حرارت بالترتیب منفی 4.4، منفی 6.3، منفی 6.2 اور منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں کوکرناگ میں منفی 2.7 اور کولگام میں منفی 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 5.7، کپوارہ میں منفی 4.6 اور باندی پورہ میں منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں منفی 4.8 اور منفی 4.2 بالترتیب ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت آج بھی نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بھدروہ میں سب سے کم منفی 0.4 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس وجہ سے جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 7.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 5.1 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 9.3 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 2.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدروہ کے بعد بانیہال میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 2.6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ اُدھم پور، رام بن، ریاسی، اور سانبہ میں بالترتیب 4.5، 2.5، 7.8 اور 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 10.9 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارت اور پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا

Next Post

جموں کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ آج ہو گی منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
Next Post
کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقا ت

جموں کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ آج ہو گی منعقد

جموں کشمیر میں فنگر پرنٹ بیورو کے قیام کو منظوری

جموں کشمیر میں فنگر پرنٹ بیورو کے قیام کو منظوری

کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو پیسہ واپس دیا جائے گا : صوبائی کمشنر

کشمیر میں ایندھن کی کمی نہیں، عوام پر سکون رہے: صوبائی کمشنر

کولگام میں غیر معیاری کھاد کے 4سو بیگ ضبط

کولگام میں غیر معیاری کھاد کے 4سو بیگ ضبط

نئے ‘ہٹ اینڈ رن قانون’ کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

نئے 'ہٹ اینڈ رن قانون' کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »