امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی / / نئی دہلی کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو حزب المجاہدین کے ایک مشتبہ جنگجو کو جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے متعلق11 مقدمات میں پوچھ تاچھ کیلئے سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔
دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے جمعرات کو حزب جنگجو جاوید احمد متو کو قومی دارالحکومت سے گرفتار کیا تھا۔
چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نبیلہ ولی نے متو کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد دہلی پولیس کی طرف سے داخل کی گئی درخواست پر
ایک ہفتے کے لیے حراست میں بھیج دیا۔
دہلی کے نظام الدین علاقے سے ملزم ، ایک انتہائی مکار جنگجو جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا، کو گر فتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب اسے پکڑا گیا تو وہ چوری کی کار چلا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مٹو کا نام ”ملی ٹینسی کے 11 مقدمات میں
ہے ، جس میں جموں اور کشمیر میں پانچ گرینیڈ حملے اور کم از کم پانچ پولیس اہلکاروں کی الگ الگ واقعات میں ہلاکت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حزب المجاہدین اور البدر تنظیم کا
رکن ہے۔











