امت نیوز ڈیسک //
محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے انجام دی گئی کارروائی میں گاندربل کے علاقہ صفاپورہ سے وابستہ بی ڈی سی صفاپورہ کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی( اینٹی کرپشن بیورو )کے پاس ایک شکایت کنندہ نے سرکاری ملازمین، ماجد عزیز، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر گاندربل اور گوہر احمد ریشی بی ڈی سی ممبر کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی کہ ڈسپوزل پرمٹ کے اجراء کے لیے رشوت کا تقاضا کیا گیا۔
اجازت نامے کے اجراء میں کسی نہ کسی بہانے تاخیر کی گئی۔ جب اس نے ڈسٹرکٹ منرل آفیسر گاندربل ماجد عزیز سے رابطہ کیا تو شکایت کنندہ سے کہا گیا کہ وہ بی ڈی سی رکن گوہرِ احمد سے رابطہ کریں وہ جو بھی مطالبہ کریں اسے پورا کیا جائے کریں.شکایت کنندہ نے گوہر احمد سے رابطہ کیا جس نے دستاویز کے اجراء کے لئے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی جس میں سے 10 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے کو کہا گیا۔شکایت کنندہ نے رشوت نہ دینے کا انتخاب کیا اور اس کے بجائے سرکاری ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے محکمہ انسداد بدعنوانی سے رجوع کیا۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو سرینگر مقدمہ زیر نمبر 01/2024 U/S 7 PC Act 1988 درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔محکمہ کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کامیابی سے جال بچھا کر بی ڈی سی ممبر کو شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے کی رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اس موقع پر ملزمان سے موقع پر ہی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم کی شناخت گوہر احمد ریشی ولد ثناء اللہ ساکنہ پہلی پورہ صفا پورہ گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔ معاملے میں ماینئگ اینڈ جیالوجی میں تعینات ضلع منرل آفیسر کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔











