• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

جموں وکشمیرمیں الیکشن عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یہاں سے واپس چلا جاوں گا:منوج سنہا

by امت ڈیسک
11/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہاکہ کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی چھوڑنی پڑی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں حالات بہتر ہو چکے ہیں ، دہشت گردی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونین ٹریٹری میں الیکشن عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یہاں سے واپس چلا جاوں گا۔

ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین ایسوی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے حوالے سے جو فیصلے لئے اس سے یہاں سبھی فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا حق ملا ہے۔منوج سنہا نے کہا :”وادی مشکل وقت سے گزری ہے تاہم اب حالات بہتر ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔“انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی ہمارا مشن ہے اور بہت جلد جموں وکشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ان کے مطابق کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے ہی وادی چھوڑنی پڑی۔ منوج سنہا نے کہاکہ دباو میں آکر کشمیری پنڈتوں کو اپنی جائیداد چھوڑنی پڑی لیکن میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اب حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی خاطر کشمیری پنڈتوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے.ایل جی منوج سنہا کے مطابق کچھ عناصر راجوری اور پونچھ میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے پی ایم پیکیج و دیگر ملازمین کے حقیقی مسائل حل کرنے کی اور خصوصی توجہ مرکوز کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:”جموں اور سری نگر میں کچھ لوگ اپنے بیانات بدلتے رہتے ہیں۔“عزت مآب ایل جی نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں منوج سنہا کو جموں وکشمیر میں الیکشن لڑنا ہے لیکن میں انہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ مجھے یہاں کوئی الیکشن نہیں لڑنا ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یونین ٹریٹری سے واپس چلا جاوں گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو پوچھ گچھ کےلیے کیا طلب

Next Post

بارہمولہ میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

وادی کشمیر میں شبانہ سردی کا زور برقرار

چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

کرکٹ گھوٹالہ: فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے

راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران وائر لیس اور گولیوں کے رونڈ بر آمد:پولیس

راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران وائر لیس اور گولیوں کے رونڈ بر آمد:پولیس

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

اننت ناگ میں محبوبہ مفتی کی کار حادثے کا شکار، محبوبہ محفوظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »